پیغام۔ عاشور
پیغام۔ عاشور
مت پوچھو مجھ سے کچھ بھی آج تم میرے بھائ
نبی ﷺ کے نواسے کو شہید کرنے والے بھی نمازی تھے
یمن کے نونہالوں کو بھوک وپیاس میں مبتلا کرنے والے بھی نمازی ہیں
کشمیر کی بچیوں پر درندگی کے خلاف چپ سادھ لینے والے بھارتی بھی نمازی ہیں
فلسطین کو جو بمبار کریں ان کو اپنا یار ماننے والے بھی نمازی ہیں
شام کو تباہ وبرباد کرنے والوں کی مدد کرنے والے بھی نمازی ہیں
برما اور مودی مسلمانوں کو زندہ جلاتا رہا اور خاموشی سے یہ تماشا دیکھنے والے بھی نمازی ہیں
افغانستان کو خود ظالموں کے ہاتھ میں دینے والے بھی نمازی ہیں
عراق کی مٹی کو لہولہان کرنے والوں کے ساتھ معاہدہ کرنے والے بھی نمازی ہیں
حسین علیہ اسلام سے حسینیت توسیکھو اے نمازیوں
سر اپنا تم کٹا لو پرجھکاؤ صرف اسے ﷲﷻ کی بارگاہ میں
ظالم سے سمجھوتہ ہی اگر ہوتا اسلام
تو کربلا کبھی نہ ہوتا
اور اسلام بھی آج زندہ نہ ہوتا
-ڈاکٹر فارعہ بخاری